مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ملکی سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق نواز شریف انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل سیاسی قیادت کو ظہرانے پر اکھٹا کریں گے، اس حوالے سے چند روز میں نواز شریف خود سیاسی رہنماؤں سے رابطے کریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی سینیر رہنماؤں اور قریبی دوستوں نے نواز شریف کو تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ بٹھانے کی تجویز دی ہے جبکہ تحریک انصاف کے وفد کو بھی مدعو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ نواز شریف سیاسی قیادت کے ساتھ ملک کو درپیش چیلنجوں پر گفتگو کریں گے اور سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کی ذاتی مخالفت یا سیاسی انتقام نہ لینے کے بیانیے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف ان دنوں قریبی دوستوں اور قابل اعتماد ساتھیوں سے اہم قومی و سیاسی امور پر مشاورت کررہے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔
نواز شریف آئندہ ہفتے سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، تاہم پارٹی قائد کا دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے جبکہ نواز شریف کی حالیہ حلیف جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کو ترجیح دی جائے گی۔
بعدازاں مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں نواز شریف کے ملک کے چاروں صوبوں کے دورے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم نوازشریف 10 نومبر سے ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ اگر اللہ نے پھر سے اقتدار دیا تو انصاف کے اداروں کو مضبوط کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















