Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنی لڑائی اکیلے لڑی ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنی لڑائی اکیلے لڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ لوگ آج مجھ سے اتنی محبت کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی اکیلے لڑ رہی ہے جبکہ باقی جماعتیں ایک ساتھ لڑ رہی ہیں، ہماری خدمت کے جواب میں لوگ اب ہم سے محبت دکھا رہے ہیں، جب الیکشن سینٹرل میں ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن ٹھیک ہو جاتی ہے، جب الیکشن کسی اور جگہ پر ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن خراب ہو جاتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم تعصب اور کینہ پروری والی سیاست نہیں کریں گے، گزری سے انشاءاللہ کامیابی حاصل کرینگے، ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے، کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، ہمیں غیر مقامی کہنے والے باہر سے لوگ لاکر ماحول خراب کر رہے ہیں، کچھ لوگ ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جہاں جماعت جیتتی ہے وہاں کے نتائج سے مطمئن ہوتے ہیں، 15 جنوری کو بھی کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، ہم تفریق اور تعصب کی سیاست نہیں کریں گے، ہم کراچی کے تمام اضلاع کی خدمت کرینگے، حافظ صاحب الزامات کی سیاست سے باہر نکل کر کام کریں، اس شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، جہاں جہاں مافیا ہو گی ہم اسکے خلاف کارروائی کرینگے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں