Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات صاف اور شفاف ہونگے، مدد علی سندھی

مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ انتخابات صاف اور شفاف ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچے جہاں انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالاجی وحدت کالونی میں اسسمینٹ سینٹر فار اسکلز اینڈ ویریفیکیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔

نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا کہ اس وقت دنیا میں ہنر مند لوگوں کی شدید ضرورت ہے، سعودی عرب کے تعاون سے یہ ادارہ ہم نے کھولا ہے

انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے عہدہ سنمبھالا ہے اس میں سب سے بڑا چیلنج معیاری تعلیم ہے، ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ دو کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، جب تک صوبے آپس میں ملکر بات نہیں کرے گے مسلہ حل نہیں ہوگا۔

نگراں وفاقی وزیر تعلیم نےیہ بھی کہا کہ تعلیم کے مسائل اسی وجہ سے ہے کہ ماضی میں تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے ، ہم بچوں کو اتنی تعلیم دیں  گےکہ وہ آگے بھڑ سکیں۔

مدد علی سندھی نے یہ بھی کہا کہ ملک میں الیکشن ضرور ہونگے اور اپنے وقت پر ہی ہونگے جبکہ انتخابات صاف اور شفاف ہونگے۔

نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے مزید کہا کہ میں ایک اسکول میں گیا جہاں ایک بچی نے سوال کیا کیا آپ ہمیں بجلی دینے آئے ہیں، میں نے بچی کو کہاں کے میں تو وزیر تعلیم ہو پھر بچی نے کہا یہاں کیو آئے ہیں آپ؟ میں نے اس اسکول میں سولر دینے کا وعدہ کیا ہے سولر دلواؤں گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں