مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ اگر اب نفرت کی سیاست ہوئی تو ملک کا نقصان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں شہبازشریف نے چیئرمین پی ٹی آئی سے چارٹر آف اکانومی کی بات کی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا آپ قدم بڑھائیں لیکن اس شخص نے جھوٹے مقدمے اور نفرت کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص تمام سیاسی جماعتوں کو چور ڈاکو کہا کرتا تھا لیکن پونے چار سال میں ملک میں ایک بھی ترقی کا کام نہیں کیا، ملک کے حالات تب ہی سدھریں گے جب ووٹ کی طاقت سے حکومت مدت پورا کرے گی۔
رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، کوئی ملک یا گھر نفرت کی بنیاد پر قائم نہیں ہوسکتا، اگر کوئی پاگل ہوجائے تو جب تک اسے باندھیں گے نہیں گھر نہیں چلے گا، الیکشن کے بعد ہم حکومت بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امین پور کے عوام نے پینے کے پانی اور گیس کا مطالبہ کیا ہے، گیس، صاف پانی اور نکاسی آب کی سہولت عوام کو دیں گے۔
رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے دور میں چینی 52 روپے کلو، پیٹرول 65 اور ڈالر 110 روپے تک تھا، اللہ پاک اچھا وقت لے کر آئے، آپ کے تمام جائز کام کروائیں گے، ہم نے دوبارہ وعدہ کیا ہے کہ ملک کو دوبارہ مسائل سے نکالیں گے جبکہ 5 سال کا مینڈیٹ ہوگا تو تب ملک ترقی کرے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جب ملک ترقی کررہا تھا تو پاگل خان کا تجربہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اور اگر اقتدار مل گیا تھا تو تم ملک کو ترقی کی راہ پر چلاتے لیکن پی ٹی آئی دور میں نفرت کی بنیاد پر ملک چلایا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















