Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ڈرون انڈسٹری میں کام کرکے شہری 30 ہزار درہم (پاکستانی 22 لاکھ 73 ہزار 883 روپے) سے زائد تنخواہیں حاصل کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کے شعبے میں تنخواہیں یقینی طور پر اچھی نظر آرہی ہیں، آپریٹرز کی ماہانہ 4800 درہم سے 13700 درہم کے درمیان آمدنی کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا یو اے وی (بغیر پائلٹ کے ہوائی گاڑی) کے انجینئرز 22000 درہم سے 25000 درہم تک کی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

انجینئرز اور مصنوعی ذہانت کی مہارت رکھنے والے افراد 25,000 درہم سے کہیں زیادہ رقم حاصل کر رہے ہیں۔

اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق اس میں مصنوعی ذہانت کی مہارت کا تھوڑا سا اضافہ کریں تو ملازمت پیشہ افراد کی تنخواہیں 30,000 درہم سے تجاوز کرسکتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں