Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

خیبر کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر کی وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں جوانوں نے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئی مادر وطن کے 4 بیٹے بھی قربان ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کا تعلق اسلام آباد سے تھا، 31 سالہ شہید نائیک خوشدل خان کا تعلق لکی مروت سے تھا،27 سالہ نائیک رفیق خان کا تعلق چارسدہ اور 33 سالہ نائیک عبدالقادر کا تعلق مری سے تھا۔

 آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں بچے کچے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ایسی قربانیاں عزم کو تقویت بخشتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں