سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی منتخب قیادت نے حلف لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری تقریب سپریم کورٹ ججز چیمبر میں ہوئی، بار ایسوسی ایشن کی نئی منتخب قیادت سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف لیا اور پرانی قیادت نے نئی آنے والی سپریم کورٹ بار کہ قیادت کو باضابطہ طور پر بار کے امور کا چارج حوالے کیا
چارج لینے کے بعد نئی قیادت صدر شہزاد شوکت کی سربراہی میں چیف جسٹس سے ملاقات کی اور ملاقات سے قبل کمیٹی روم میں چیف جسٹس آف پاکستان سے بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے حلف لیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















