Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان اوچ شریف پہنچے جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہیئے، 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا،ان شاءاللہ اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے اور عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے لئے بہت محنت کی، مگر ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے علیحدگی اختیار کی، مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا، اب 5 سال کی مدت کے باعث نواز شریف کے ساتھ میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات اب 8 فروری کو مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں،اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے، ملک میں معیشت کے لئے لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے، استحکام پاکستان کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے،آنے والے دنوں میں مزید شخصیات کی شمولیت کے سرپرائز دیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں