Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، نگراں وزیرِ اعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع خیبر کے تیراہ میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق نے شہید ہونے والے لیفٹینیٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوش دل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقدیر کیلئے بلندی درجات کی دعا کی جبکہ نگران وزیراعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے تیراہ میں وطن کی خفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اسکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے جبکہ ملک کے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

خیبر؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیرہ میں انٹیلی بیسڈ آپریشن کیا، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں ٹیم نے مؤثر کارروائی کی، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر نے کی

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کیا اور ان کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور 3 دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہداء میں ٹیم لیڈر اسلام آباد کے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، لکی مروت کے 31 سالہ نائیک خوشدل خان، چارسدہ کے 27 سالہ نائیک رفیق خان اور مری کے 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں