رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک کے آئندہ وزیراعظم نواز شریف ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیماری کی وجہ سے گئے تھے، انہیں واپس آنا ہی تھا، ہم سب نے قید کاٹی ہے، ہم کسی کو جیل بھیجنے والے نہیں بلکہ ہم نے میدان میں مقابلہ کرنا ہے۔
ملک کے آئندہ وزیراعظم نواز شریف ہوں گے۔۔ ماضی میں نہ استعفے دیئے نہ ہی دھرنے دیئے، اب 2023 میں بھی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق #BOLNews #NawazSharif@KhSaad_Rafique pic.twitter.com/VVt7Avm9Kt
— BOL Network (@BOLNETWORK) November 6, 2023
خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ کسی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے نہیں ہونے چاہئیں، الیکشن میں سب کو حصہ لینے کا حق ہونا چاہیے اور بیلٹ پر تمام جماعتوں کے نشان ہونے چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سب نے ہی لڑنا ہے، سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، آج صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سیاسی معاملات زیر غور آئے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ نواز شریف نے سیاسی سرگرمیوں کا طویل عرصے بعد دوبارہ آغاز کر دیا ہے، ہم انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہیں، اب انتخابات کی تاریخ پر کوئی ابہام نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے آئندہ وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، ماضی میں نہ استعفے دیئے نہ ہی دھرنے دیئے، اب 2023 میں بھی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان بہن بھائیوں کی میزبانی کی اور ہمیشہ اپنا فرض ادا کیا ہے، سیاسی برادری سے رابطہ رہنا چاہیے اور ملاقات بھی ہونی چاہیے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















