Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کی جائے، آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے مذاکرات میں ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا نیا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کے لئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا نیا مطالبہ کیا ہے اور ٹیوب ویل کے لیے سولرائزیشن اسکیم کی تجویز پیش کر دی۔

ذرائع کے مطابق ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر 90 ارب خرچ ہونگے جس کی تجاویز آئندہ ماہ وفاقی کابینہ کو پیش کی جا سکتی ہیں، تاہم اسکیم کے لیے 90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت ہوگی اور وزارت توانائی کی وزارت خزانہ، آئی ایم ایف اور عالمی بنک سے ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسکیم پر عملدرآمد سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی استعمال کی مد میں سبسڈی نہیں ملے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کاسٹ ریکورننگ ٹیرف بہتری کیلئے نیپرا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس بروقت نوٹیفکیشن کر رہا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے ڈسکوز، وزارت توانائی اور نیپرا کے درمیان تعاون اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچا، جن میں 8 افراد شامل تھے جو اقتصادی جائزہ کیلئے پاکستان پہنچے تھے، مذاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف آفس کے 2 لوگ شریک ہوں گے، مجموعی طور پر 10 افراد 15 تاریخ تک پاکستانی معاشی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔

آئی ایم ایف وفد سے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر لی، 11 وزارتوں اور اتھارٹیز کی طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد اور جزوی عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت انرجی، وزارت پٹرولیم نے اہداف پر عملدرآمد کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت منصوبہ بندی، پیپرا نے بھی اہداف مکمل کیے، آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔

دوسری جانب نگران وفاقی وزیر شمشاد اختر نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام اداروں نے اہداف پر عملدرآمد کیا، کارکردگی اطمینان بخش ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ٹیم مذاکرات میں مصروف عمل ہے، ہ دعا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز سے کامیاب ہو جائیں۔

نگران وزیر خزانہ نے مزید کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ میری اور معاشی ٹیم کی میٹنگز بہتر ہوئی ہیں، پالیسی سطح کے مذاکرات میں خود شرکت کروں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں