Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل شاہد خاقان عباسی نے بڑا سرپرائز دے دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات سے قبل بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں نیب کورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب اور پاکستان دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ نیب کے ہوتے ہوئے حکومت کا نظام نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واحد ادارہ ہے جس کا مقصد صرف سیاستدانوں کا احتساب کرنا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں جس پر نیب کا کیس بن گیا وہ بڑا مجرم ہے۔ نگران حکومت ہی کوئی فیصلہ کرلے کہ نیب کے ادارے کا کیا کرنا ہے؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف ایک جماعت کے پاس نہیں۔ ملک میں انتشار ہے، راستے کا تعین نہ کیا تو مشکلات بڑھیں گی۔ یہ الیکشن کسی کو کچھ نہیں دے گا، جو جماعتیں اِنتخاب لڑیں گی، سب اقتدار میں رہ چکی ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری سیاسی رہنما ہیں اور سیاست دانوں کی آپس میں ملاقاتیں ہونا اچھی بات ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں رہی، اپوزیشن میں بیٹھے نہیں لیکن بڑی جماعت تھی، پی ٹی آئی کا سیاست میں ایک رول ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، کسی مشاورت میں شامل نہیں ہوتا، میری دعا ہے الیکشن صاف و شفاف ہوں گے۔ میرا نوازشریف سے ذاتی تعلق، عزت کا رشتہ برقرار رہے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں