معروف پاکستانی سیاستدان رزاق نیازی انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق ممبر صوبائی اسمبلی رزاق نیازی انتقال کر گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ خانیوال میں ادا کی گئی جس میں سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے شرکت کی۔
جہانگیر ترین نے رزاق خان نیازی کی وفات پر ان کے بیٹے ایاز خان نیازی و دیگر سوگواروں سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر سر براہ آئی پی پی کا کہنا تھا کہ رزاق نیازی ایک شفیق دوست تھے۔ مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















