Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نومبر کونسے 4 ستاروں کیلئے خوش قسمت مہینہ ثابت ہوگا؟

علم نجوم کے ماہرین نے ان 4 ستاروں کے بارے میں بتایا ہے جن کے لیے رواں ماہ خوش قسمت مہینہ ثابت ہوگا۔

مستقبل کا حال بتانا ہمارے بس کی بات نہیں لیکن علم نجوم کے ماہرین مختلف پیشگوئیاں ضرور کرتے ہیں جو کبھی درست تو کبھی غلط ثابت ہوتی ہیں۔

  ماہرین نے جن 4 ستاروں کے بارے میں بتایا ہے ان میں برج ثور، برج اسد، برج عقرب اور برج دلو شامل ہیں۔

برج ثور

برج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ماہ نومبر خوش قسمت ثابت ہوسکتا ہے، بہت سے کام آپ کی مرضی کے مطابق ہوتے نظر آرہے ہیں، یعنی جو کام آپ کئی عرصے سے کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

برج اسد

ماہرین کے مطابق برج اسد بھی اس مہینے خوش قسمت رہیں گے، بس انہیں ضرورت ہے کہ اپنی زندگی تھوڑی نجی رکھیں اور دوسروں کے ذاتی معاملات سے دور رہیں۔

برج عقرب

یہ مہینہ برج عقرب والوں کا ہی ہے جس میں امید اور امکانات ہیں کہ ان کے اٹکے ہوئے کام مکمل ہوجائیں گے، اور بہت سی کامیابیاں حاصل ہوں گی بس اس کے لیے انہیں ثابت قدم رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج دلو

برج دلو کے لوگوں کو مشورہ ہے کہ آپ کی شائستگی قابل تعریف ہے، لیکن تھوڑا سا جھکنے سے ہرگز نہ گھبرائیں۔ امکان ہے کہ اس ماہ آپ کو اپنے آفس میں اہم ذمہ داری ملے گی، کوشش کریں اور خوش اسلوبی سے نبھائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں