وفاقی حکومت نے وزارت خزانہ کے ملازمین کی 9 نومبر کی چھٹی منسوخ کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری خزانہ کی ہدایات پر ملازمین کی چھٹی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے سبب منسوخ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی ولادت کی مناسبت سے 9 نومبر کو عام تعطیل کی منظوری دی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















