چیئر مین تحریک انصاف کے قریبی ساتھی اور این اے 131 کے امید وار ندیم ہارون رشید خان نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف کے قریبی ساتھی اور این اے 131 کے امید وار ندیم ہارون رشید خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کیا، پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ فوج ہمارا سرمایہ ہیں، ان کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بن سکتا۔
دوسری جانب سابق ایم پی اے افتخار الحسن گیلانی نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد کئی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















