وادی تیراہ میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے والے نائیک خوشدل خان (عمر 31 سال، ساکن ضلع لکی مروت)، نائیک رفیق خان (عمر 27 سال، ساکن ضلع چارسدہ) اور لانس نائیک عبدالقادر (عمر 33 سال، ساکن ضلع مری) کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا ء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے، شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوان، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں، دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















