محکمہ موسمیات نے کل کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےبیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، لیہ، بھکر،ڈی جی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لا ہور، اوکاڑہ، سا ہیوال، منڈی بہاوالدین، فیصل آباد، جھنگ، خانیوال،ملتان، بہا ولپو ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















