Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی 43ویں مقابلوں کی اختتامی تقریب

 آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی 43ویں مقابلوں کی اختتامی تقریب میں پاک فوج نے چاروں کیٹیگریز کے مقابلے جیت لیے ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی 43ویں مقابلوں کی اختتامی تقریب جہلم میں منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر جہلم مہمان خصوصی تھے، آرمی چیف کی آمد پر آئی جی ٹریننگ نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو گیسٹ آف آنر تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز سمیت 2ہزار سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ کے مطابق پاک فوج نے چاروں کیٹیگریز کے مقابلے جیت لیے، پاک بحریہ دوسری اور پاک فضائیہ تیسری پوزیشن پر رہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ایئرچیف نے ٹرافیز، ایوارڈز اور میڈل تقسیم کیے جبکہ پاک فوج کو مجموعی  طور پر چیمپئن ٹرافی سے نوازا گیا۔

 پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے نشانہ بازوں کی بہترین مہارتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین نشانہ بازی ایک فوجی کا طررہ امتیاز ہے، فوجی تربیت میں نشانہ بازی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں