Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سمیع سعید کی زیرصدارت سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ اجلاس

وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید کی زیرصدارت سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ (بی آر آئی) فورم 2023 کے کامیاب انعقاد کے بعد نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے منگل کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک نے اس موقع پر محمد سمیع سید کو سی پیک کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں بالخصوص بی آر آئی فورم 2023 کے انعقاد کے بعد ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ تیسرا بی آر آئی فورم 2023 17 سے 18 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوا تھا جس میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی، فورم میں تحقیق اور اختراع، مواصلات، سائنس اور ٹیکنالوجی، صنعت، زراعت، توانائی، سیاحت اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ دونوں ممالک میں سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات کا انعقاد جاری ہے، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے مختلف شعبوں زراعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کہ ہدایت جاری کیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں