Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحت عامہ کیلئے مساجد کا کردار بہترین تجویز ہے، ندیم جان

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ صحت عامہ کیلئے مساجد کا کردار بہترین تجویز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور انیق احمد سے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ملاقات ہوئی۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ مساجد اور مدارس سے بھی صحت عامہ سے متعلق امور کی بابت رہنمائی ہونی چاہیے، وزارتِ صحت مساجد و مدارس میں عوام الناس کے طبی معائنہ کا اہتمام کرے۔

انیق احمد نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ ہر مسجد میں ایک چھوٹا شفاخانہ قائم ہو جائے اور عوام اس سے استفادہ کریں، ہمیں اپنے معاشروں میں مساجد کی اہمت کو اجاگر کرنا ہوگا۔

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وزارتِ صحت اس خیال کی پزیرائی کرتی ہے، ہم اس کام کا آغاز کسی ایک شہر سے کر سکتے ہیں، صحت عامہ کے لیے مساجد کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں، صحت عامہ کے لیے مساجد کا کردار بہترین تجویز ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں