Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رانا مقبول احمد نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور اچھے انسان تھے، نواز شریف

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ رانا مقبول احمد نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور اچھے انسان تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی مریم نواز کے ہمراہ مرحوم سینیٹر رانا مقبول احمد کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں ان کی مرحوم سینیٹر رانا مقبول احمد کے بیٹوں سے ملاقات ہوئی۔

قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے مرحوم سینیٹر رانا مقبول احمد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

ملاقات میں محمد نواز شریف نے مرحوم رانا مقبول احمد اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نے مرحوم کے بیٹوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد اور والدہ کا سایہ سر سے اٹھ جانا بہت بڑا غم ہوتا ہے، ہم یہ صدمے جھیل چکے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ رانا مقبول احمد نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور اچھے انسان تھے، رانا مقبول احمد کی وفات سے ایک قریبی دوست سے محروم ہوگیا ہوں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے مزید کہا کہ رانا مقبول احمد ایک بااعتماد، بہادر اور قریبی ساتھی تھے، ہمیشہ اچھا مشورہ دیتے تھے، وقت گزرنے کے ساتھ اپنے مرحوم دوست کی یاد اور بھی زیادہ آئے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں