نیپرا نے مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور مشکل فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 40 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ کیا جارہا ہے جو کہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی، اضافہ صرف ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے، اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















