سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سوار خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سوار خان کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سوار خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سول اور عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ ریٹائرڈ فوجی افسران نے بھی شرکت کی#BOLNews #ISPR pic.twitter.com/4uflmKfpal
— BOL Network (@BOLNETWORK) November 8, 2023
نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری قیادت سول حکام ، ریٹائرڈ افسروں اور مرحوم کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔



















