Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے طارق عباس قریشی  کی خدمات پنجاب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کردی گئی ہیں۔

 طارق عباس قریشی کو دو سال کے لیے پی سی بی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس سروس گریڈ 18 کے محمد عمران وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکیورٹی افسر تعینات کردیا گیا ہے، محمد عمران اس سے قبل خیبرپختونخوا میں تعینات تھے۔

ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی رعنا حمید کی خدمات وفاقی سے پنجاب حکومت کے سپرد کردیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دئیے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں