Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی مکمل تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی، نثار کھوڑو

نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ الیکشن کل ہوں یا آج پیپلز پارٹی مکمل تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے جیلانی ہاؤس میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈویژن میرپورخاص کے عہدے داروں کے پاس آیا ہوں انہوں نے اپنی جو بھی الیکشن کے حوالے سے تیاری دکھا دی ہے، بلاول بھٹو زرداری 13 نومبر کو مٹھی میں دیوالی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شریک ہونگے، وہاں ڈویژنل عہدے داران اپنی تیاری کے ساتھ خود کو پیش کرینگے۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن کل ہوں یا آج پیپلز پارٹی مکمل تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی، واحد پیپلز پارٹی ہی تھی جو کہہ رہی تھی الیکشن کی تاریخ دو مگر الیکشن کمیشن ایسا نہیں کر سکا، الیکشن کمیشن کا کام تھا عام انتخابات کی تاریخ دینا مگر انکی عدم دلچسپی پر سپریم کورٹ جانا پڑا۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ یہ ملک عوام سے چھینا ہوا تھا اس وقت ملک پر عوام کی حکمرانی نہی ہے، جب سے میں سیاست میں آیا ہوں 88 سے لیکر اب تک میں دیکھتا آیا ہوں کے ہمارے خلاف اتحاد بنتے آئے ہیں مگر بڑے بڑے اتحاد ہمیں نہیں ہرا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کو 15 سالہ حکومت کا طعنہ ملتا رہا ہے مگر یہ کامیابی تو سندھ کے لوگ دیتے ہیں، اس کے باوجود بھی کہ ہمارے خلاف اتحاد بنتے رہے، یہ سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر الیکشن لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی نادانی، اپنی حرکتوں اور ملک دشمنی کی وجہ سے نا اہل ہیں،  میں تو نواز شریف کے لئے بھی کہوں گا وہ بھی خود کو اہل ثابت کرائیں وہ تو تا حیات نا اہل قرار دئیے گئے تھے، مگر ہم چاہتے ہیں الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں حصہ لیں اس کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کریں۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے آ ر ٹی ایس سسٹم کو لیکر بڑے دعوے کئے تھے، گیارہ بجے اس کے فیل ہونے کی طلاعات آئیں تو شبہات بے جنم لیا، ہم چاہتے ہیں پولنگ اسٹیشن مضبوط ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ پر امیدوار کے نمائندے یعنی پولنگ ایجنٹ کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا، گنتی سے لیکر تمام عمل کو شفاف طریقے سے گزارنا ہو گا تب عوامی حکومت وجود میں آسکتی ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر وقت الیکشن مہم میں ہیں، ڈیٹ آچکی ہے، نگران حکومت اب ہر طرح سے الیکشن کمیشن کا ساتھ نبھائے، پی ٹی آئی سے الحاق کی بات غلط ہے ہم نے ابھی تک کسی بھی جماعت سے الحاق کے ساتھ انتخابات لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں