تندور ایسوسی ایشن نے 10 نومبر سے کوئٹہ میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں تندوروں کی بندش کے پیشِ نظر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
چیئرمین تندور ایسوسی ایشن نعیم خلجی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی کے سلسلے میں تندور والوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، مہاجر کارڈ رکھنے والے مہاجرین کو بھی تنگ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں 300 تندور بند ہو چکے ہیں، کل کوئٹہ کے تمام تندور بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















