سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے شرکت کی۔
اس موقع پر سابق وزیر غلام سرور خان نے اپنے گروپ کے ہمراہ پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔
جہانگیر ترین نے غلام سرور خان کو پارٹی مفلر پہنا کر انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر سابق ایم این اے منصور حیات خان ،سابق ایم پی اے عمار صدیق خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل ، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عظمت محمود ، سابق ناظمین اور چیئرمین کی کثیر تعداد نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















