Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کل موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے کل کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر ژا لہ باری کا بھی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند /سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا ہے۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش میں کالام 17، سیدو شریف 9، مالم جبہ8، چترال6، چراٹ ،میر کھانی، دروش 5، پاراچنار 4، پشاور (ائیرپورٹ 4، سٹی 3)، بالاکوٹ 3، کاکول 2، تخت بائی ایک، روہڑی 7، لاڑکانہ 3، موہنجودہڑو 2، بارکھان 5، کوئٹہ 2، رحیم یار خان 7، اسلام آباد (ائیرپورٹ 4، سید پور، بوکرا ایک)، مظفر آباد (ائیرپورٹ 3، سٹی2) اور گڑھی دوپٹہ میں بھی 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں