کراچی میں ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں پر قسمت مہربان ہوگئی اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے ماہی گیرحاجی یونس بلوچ کی کراچی کے کھلے سمندر (شمالی بحیرہ عرب )میں مچھلی کے شکار پر موجود لانچ کے عملے کے ہاتھ 70 کروڑ کی سوا مچھلی آگئی،اتنی بڑی مقدار میں سوا مچھلی کے شکار سے ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، منوں وزنی مچھلی 70 کروڑ میں کراچی فش ہاربر پر فروخت کر دی گئی۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ بھاری مالیت کی مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ٹھٹھہ کے ماہی گیر نے نایاب مچھلی سوا کا شکار کیا تھا۔
سوا کا شکار کرنے والے ماہی گیر کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ قیمتی مچھلی میرے جال میں پھنس گئی ہے۔
گزشتہ سال ستمبر میں ابراہیم حیدری میں نایاب ’ہیرا‘ مچھلی کا بڑا جھنڈ شکار کے دوران ماہی گیروں جال میں پھنس گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















