Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مائنس نو مئی پی ٹی آئی والوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کےلئے مائنس نو مئی پی ٹی آئی والوں سے بات چیت کےلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹائون لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے، اور وہ ضمنی نہیں بلکہ جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے،نوازشریف جلدچوہدری شجاعت سمیت دیگرسیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں ہے،نوازشریف قائد ہیں اور قائد رہیں گے، شہبازشریف پارٹی صدر رہیں گے، آصف زرداری کوحق ہےکہ لاہورکے وزیراعظم کا راستہ روکیں اورلاڑکانہ کےوزیراعظم کی راہ ہموارکریں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ فرح گوگی کرپشن دو جمع دو والا معاملہ ہے، پہلے بھی ثبوت عوام کے سامنے رکھے،فرح گوگی کو بیرون ملک سے واپس لانے کا ملکی و غیر ملکی قانونی طریقہ کار ہے ،اس پر تحقیقاتی ادارے کام کررہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں