Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا؛ انتہائی اہم رہنما پارٹی چھوڑگئے

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے پارٹی کو خیر باد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور  ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے فیاض بھٹی کو پارٹی مفلر پہنا کر اُن کا خیر مقدم کیا۔ پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے راولپنڈی میں مرکزی دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کرسی پر جس کو ہونا چاہیے تھا اس کو نہیں بٹھایا گیا، ہمارا مقصد وہ ہی پرانا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ علیم خان ایک بڑا ورکر ہے اور اس نے چیئرمین تحریک انصاف کے لیے بہت محنت کی، مجھے جب پتہ چلا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے علیم خان کو جیل بھیجا مجھے بہت دکھ ہوا، ہم لوگ روایتی سیاسی لوگ نہیں تھے، ہم نے پاکستان میں بہت کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے روایتی سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کے بجائے اپنی مہم کا آغاز کیا، ہمیں جس پر مان تھا جب وہ وزیراعظم بنا تو وہ بھی اسی رنگ میں رنگ گیا، ہم عوام کیلئے نیا پاکستان بنائیں گے جس میں انصاف اور ترقی ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں