وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 25 روز میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا تیسرا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خصالہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے، رنگ روڈ کی تکمیل سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔
محسن نقوی نے محسن نقوی نے 38کلومیٹر طویل پورے روٹ کا فضائی معائنہ کیا اور جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ38.3 کلومیٹر طویل اور چھ لین پر مشتمل ہے، رنگ روڈ کی تعمیرکے لئے ہیوی مشینری پہنچ گئی ہے، کام پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے، نکاسی آب کے راستوں اور روڈزسیکشن کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















