مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعدادوشمار بھی جاری کردیے ہیں۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی شرح میں مزید 0.73 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.86 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہی، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 25 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ آلو 4 روپے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو تھیلا 54 روپے مہنگا ہوا، لہسن کی فی کلو قیمت میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















