نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پی ایس او کے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی منظور کی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب کیلئے گرین کارپوریٹیو اقدامات کی مد میں وفاقی حکومت 20 ارب روپے فراہم کرے گی۔
ای سی سی کی ہدایت نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت گرین انشیٹیو کمپنیوں سے براہ راست اس ضمن میں رابطہ کرے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ کراچی الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کے نفاذ کی بنیاد پر سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ وصول کی جائے گی، کے الیکٹرک صارفین سے بھی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے 46 پیسے فی یونٹ وصول کئے جائیں۔
ای سی سی نے ہدایت کی کہ چمن بارڈر پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو مشاورت کے ساتھ بی آئی ایس پی پروگرام میں شامل کیا جائے۔
اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے تعمیر و مرمت کے کام کیلئے 4 کروڑ 74 لاکھ روپے اور وزارت آئی ٹی کے ڈیجیٹل انفارمیشن انفراسٹرکچر منصوبے کیلئے 5 ارب روپے منظور کرلیے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















