ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک اعلیٰ عہدہ دار کی طرف سے آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ طرزِعمل مناسب نہیں ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے، الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔
الیکشن کمیشن کا 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے کا اعلان
الیکشن کمیشن نے8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے 8 فروری کو انتخابات کرانے کی تجویز دی گئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے اتفاق کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ہے،الیکشن کمیشن رپورٹ کل سپریم کورٹ میں جمع کروائے گا۔
اس سے قبل عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے لیے ایوان صدر پہنچے، ممبران الیکشن کمیشن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اور صدر مملکت سے الیکشن کمیشن وفد کی ملاقات 1 گھنٹے 20 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اٹارنی جنرل بھی شریک تھے، اٹارنی جنرل نے صدر مملکت کو آج کے عدالتی آڈر کی کاپی فراہم کی۔
ذرائع ایوان صدر کے مطابق 3 تاریخوں کو صدر مملکت کے سامنے رکھا گیا، الیکشن کمیشن نے28جنوری،4فروری اور11فروری کو الیکشن کی رائے دی، الیکشن کمیشن نے11فروری کو انتخابات کے لئے موزوں قرار دیا، انتخابی مہم کے لیے وقت کے آئینی تقاضےکو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔
ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت کو حلقہ بندیوں، دیگر امور پر بریفنگ دی اور سپریم کورٹ میں دیئے شیڈول سے متعلق آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کو آج ہی انتخابات کی تاریخ کے تعین کا حکم دے دیا ہے، سپریم کورٹ میں انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری تحریک انصاف اور دیگر درخواست گزاروں نے رجوع کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















