پنجاب حکومت نے لاہور میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اسموگ کے باعث لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور یہ فیصلہ بارش کے بعد ایئر کوالٹی بہتر ہونے پر کیا گیا ہے۔
نگراں پنجاب حکومت نے شدید اسموگ کے باعث لاہور میں 10 سے 12 نومبر تک جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا تاہم جمعہ 10 نومبر کی صبح شہر میں بارش کے باعث ایئر کوالٹی بہتر ہوگئی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بارش ہونے کے بعد ایئر کوالٹی بہتر ہوگئی، جس کے باعث شہر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں بارش کے بعد ایئر کوالٹی بہتر ہونے پر متعلقہ محکموں سے مشاورت کرکے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ لاہور میں کل (ہفتہ 11 نومبر) سے دکانیں اور کاروبار معمول کے مطابق کھل سکیں گے۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دکانیں اور بازار زبردستی بند کراونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















