بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق ناظم میاں امجد اقبال نے ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔
جارہ کردہ ویڈیو بیان میں سابق سنئیر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بھائی اور سابق ناظم میاں امجد اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی شرانگیز گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ لاہور کے حلقے پی۔ پی 171 سے سیاست کروں گا، میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔
تاہم اب تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میرے متعلق من گھڑت خبریں گردش کررہی ہیں۔
میرے متعلق من گھڑ ت خبریں گردش کررہی ہیں۔
میرا اپنے بھائی میاں امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔الحمداللہ میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہونگا@PTIofficial
— Mian Aslam Iqbal (@MMAslamIqbal) November 10, 2023
سابق سنئیر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















