خیبر پختونخوا کے نگران وزیرا علیٰ اعظم خان انتقال گر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگران وزیرا علیٰ اعظم خان 87 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال گر گئے۔
نجی اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال لایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اعظم خان کی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے ان کے آبائی علاقے پڑانگ چارسدہ میں ادا کر دی گئی۔

دوسری جانب اعظم خان کے انتقال پر صوبہ بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اعظم خان نے نگران صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا تھا تاہم وہ طبیعت خرابی کے باعث اس میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
یاد رہے کہ اعظم خان نے 21 جنوری کو بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حلف لیا تھا، انہوں نے ستمبر 1990 سے جولائی 1993 تک چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کے فرائض سرانجام دیئے، جنوری 1997 سے 6 جون 2007 تک یو این ڈی پی کے پروگرام تخفیف غربت کے ایڈوائزر تھے۔
علاوہ ازیں 24 اکتوبر 2007 سے یکم اپریل 2008 تک بطور وزیرخزانہ خیبرپختونخوا خدمات انجام دیئے، 2018 کے نگران سیٹ اپ میں وفاق میں وزیر داخلہ بھی رہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















