سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قانون کے آگے سرِ تسلیم خم کرنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں اپنے نوجوان، بہادر اور باہمت ساتھی عطاء اللّہ تارڑ کو تھانہ حملہ جیسے جھوٹے اور مضحکہ خیز مقدمے میں بریت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
میں اپنے نوجوان، بہادر اور باہمت ساتھی عطاء اللّہ تارڑ کو تھانہ حملہ جیسے جھوٹے اور مضحکہ خیز مقدمے میں بریت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ قانون کے آگے سرِ تسلیم خم کرنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے اور عطا تارڑ نے بھی اس جھوٹے مقدمے کا تقریباً دو سال تک بڑے صبر سے مقابلہ کیا۔ اس…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 11, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ قانون کے آگے سرِ تسلیم خم کرنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے اور عطا تارڑ نے بھی اس جھوٹے مقدمے کا تقریباً دو سال تک بڑے صبر سے مقابلہ کیا۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس کامیابی پر اللّہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی سیاست میں نفرت اور ذاتی دشمنی کے بیج بونے کی روایت ختم ہو۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















