Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 سابق ارکان کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 5 سابق ارکان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر، فاروق رضا مانیکا ، جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی ، سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نواز نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات میں سابق وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں اور آپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا، مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ الحمدللہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا، انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی لازم وملزوم ہیں، قائد نوازشریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوش حالی کا دور ہے۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے اراکین نے پارٹی قائد نوازشریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی روایت رہی ہے، نوازشریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، شیخ فیاض الدین، عطا اللہ تارڑ، رانا ارادت حسین اور احمد رضا مانیکا، آصف سعید منہیس، سعود مجید اورعظمیٰ بخاری بھی موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں