شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی راہنماﺅں کی ملاقات ہوئی جس میں الیکشن کی تیاریوں اور حلقوں میں جاری انتخابی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات کرنے والوں میں سائرہ افضل تارڑ، عرفان خان ڈاہا، محمد خان ڈاہا، ناصر بوسال، ڈاکٹر نثار چیمہ شامل تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں شہباز شریف نے پارٹی راہنماﺅں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا جبکہ شہبازشریف نے عطاءاللہ تارڑ کو تھانہ حملہ کیس میں بریت کی بھی مبارک دی۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے،21 اکتوبر کے تاریخی جذبے سے الیکشن میں جانا ہے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی جیت معیشت کی بحالی کی ضمانت ہوگی، مسلم لیگ (ن) انتخابات میں جتنی زیادہ نشستیں جیتے گی اتنی ہی تیزی سے مہنگائی میں کمی لانا ممکن ہوگا۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام ملک میں امن وترقی ، مہنگائی میں کمی والا وہی دور چاہتے تھے جو نوازشریف چھوڑ کر گئے تھے، پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی بہادری اور استقامت پر فخر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















