Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا شہید رضوان محبوب کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہید سب انسپکٹر رضوان محبوب کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس سب انسپکٹر رضوان محبوب کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سب انسپکٹر رضوان محبوب نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کے بارے میں انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے تھانہ کالا کی حدود میں واقع قصبہ شادن لنڈ میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان کافی دیر تک مقابلہ جاری رہا، مقابلے کے دوران سب انسپکٹر رضوان محبوب شہید جبکہ اے ایس آئی ایم اقبال، ہیڈکانسٹیبل طاہر سعید اور مظہرزخمی ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں