نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ریاض میں مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ فلسطین میں جاری تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے دوران شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
نگراں وزیراعظم نے اسرائیل کے ناجائز قبضے سے آزادی کے لیے فلسطینی کاز پر پاکستان کے دیرینہ اصولی موقف کا اعادہ کیا جبکہ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر بھی روشنی ڈالی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق نے کویتی ولی عہد کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بارے میں آگاہ کیا اور کویت کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔
ملاقات میں کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کویت کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















