خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے باہمی مشاورت سے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کیا ہے۔
جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کی بطور وزیر اعلیٰ کے پی تقرری؛
صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سے رائے طلب کی۔
گورنر نے آئینی اختیارات کے تحت ایڈوکیٹ جنرل، سابق قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کو فیصلہ کرنے کیلئے مراسلہ بھیجا۔
سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے باہمی مشاورت سے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کیا۔

گورنر نے سمری پر دستخط کر دیے
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سابق وزیر اعلٰی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کیجانب سے نامزد کردہ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی بطور نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نامزدگی کی منظوری دیدی۔

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ آج شام 6 بجے حلف اٹھائیں گے
نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ آج شام چھ بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کون ہیں؟
جسٹس ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ اباد سے ہے، وہ نگران وزیر قانون ہونے کے ساتھ ساتھ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف بھی رہ چکے ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین گریڈ 22 افسر نظر حسین اور ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد کے بھائی ہیں۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان گزشتہ روز انتقال کر گئے۔
محمد اعظم کو گزشتہ شب طبیعت ناساز ہونے پر رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا تھا۔
مرحوم اعظم خان کی رہائش گاہ میں فاتحہ خوانی ہوئی اور ان کی میت آبائی علاقے میں پہنچائی گئی۔
محمد اعظم خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی۔
واضح رہے کہ محمد اعظم خان نے 21 جنوری کو نگران وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا، ان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔
محمد اعظم خان ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے، وہ ماضی میں وزیر خزانہ، وفاقی سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور بھی رہے۔
ان کا تعلق چارسدہ کے پڑانگ علاقے سے ہے۔
مرحوم اعظم خان نے پشاور یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری جبکہ لندن لنکولس این سکول سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔
نگراں وزیر اعلیٰ کے پی کے لیے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا، سابق وزیر اعلی محمود خان#BOLNews #KPK pic.twitter.com/RkyCJsGxC9
— BOL Network (@BOLNETWORK) November 12, 2023
کسی صورت میں صوبے کو آئینی بحران میں نہیں جانے دونگا، غلام علی
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا مرحوم اعظم خان کی وفات کی بعد ایڈوکیٹ جنرل سمیت تمام متعلقہ لوگوں کو بلایا، ہم نے آئین کا راستہ اپنایا ہے، آئین میں ہے کہ تین دن کے اندر فیصلہ ہو۔
غلام علی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دی جا چکی تھی اس لیے میں نے فوری فیصلہ کیا، میں نے ایک منٹ بھی اختیار نہیں لیا، سمری پر دستخط بھی کر چکا ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















