گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل تخفظ حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہندو کمیونٹی کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندو برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے خصوصا زراعت،صنعت اور طب کے شعبوں میں صوبہ کی ہندو کمیونٹی کا کردار لائق تحسین ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل تخفظ حاصل ہے اور انہیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی بھرپور آزادی ہے۔
ہندو برادری اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی آج منارہی ہے
دنیا بھر میں ہندو برادری اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی آج منارہی ہے، اس سلسلے میں مختلف شہروں میں تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
دیوالی ایک ہندو مذہبی تہوار ہے ہر سال نومبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے، اسے روشنیوں کا تہوار یا خوش قسمتی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس لیے لوگ اس روز دیے جلاتے ہیں۔
دیوالی کرشن بھگوان کے چودہ سال بن باس کاٹنے کے بعد واپسی کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔ اس دن ہندو برادری لکشمی پوجا کرتی ہے اور دعائیں مانگتی ہے۔ کاروباری افراد دیوالی کے دن سے نئے کاروبار کی شروعات کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس تہوار میں ہندو افراد گھروں کی سجاوٹ کرتے ہیں مٹھائیاں اور کھانے بناتے ہیں۔ ہندو برادری پوجا پاٹ کے بعد پٹاخے اور پھلجزڑیاں جلا کر دیوالی کی خوشیاں مناتے ہیں۔
ہندو برادری مذہبی تہوار جوش و خروش سے منانے میں مصروف ہیں۔ مندروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ خصوصی پوجا اور دیئے جلانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















