Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف نے اہم اعلان کردیا

صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا ناقابلِ فراموش کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شہباز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کا بنیادی پیغام برائی پر اچھائی کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر معاشرے اور دنیا سے برائی کے خاتمے اور اچھائی کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا ناقابلِ فراموش کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری آج مذہبی جوش و خروش سے دیوالی کا تہوار منارہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں 

متعلقہ خبریں