Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ اور ایم کیوایم مل کر بھی پیپلزپارٹی کامقابلہ نہیں کرسکتیں، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور ایم کیوایم مل کر بھی پیپلزپارٹی کامقابلہ نہیں کرسکتیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے بول نیوز کے پروگرام تبدیلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم نے لاہور میں نوازشریف سے ملاقات کرکے اتحاد کا فیصلہ کیا، اب یہ لوگ مل کر ہماری تعریفیں تو نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور ہمیں کسی سے بھی اتحاد کی آزادی حاصل ہے، غیر سیاسی قوتیں اتحاد بنائیں تو جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سبق سیکھا ہوا ہے کہ ریڈ لائن کراس نہیں کرنی، پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کبھی نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی پر کیچڑ اچھال کر ہمدردی حاصل نہ کی جائے، الیکشن میں عوام ہماری کارکردگی کو دیکھ کر فیصلہ کرےگی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ مل کر حکومت چلانا بلاشبہ مشکل ہوتا ہے، ن لیگ اور ایم کیوایم مل کربھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں کیونکہ سب جانتے ہیں ملک کی کنگز پارٹی کونسی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں