نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چارسدہ کے گاؤں پڑانگ میں مرحوم سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ جا کر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مرحوم نگران وزیر اعلیٰ کے صاحبزادوں بہرام اعظم خان اور سکندر اعظم خان اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، وہ انتہائی قابل افسر تھے اور نگران صوبائی حکومت میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
صوبے کے موجودہ وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان گزشتہ روز انتقال کر گئے۔
محمد اعظم کو گزشتہ شب طبیعت ناساز ہونے پر رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا تھا۔
مرحوم اعظم خان کی رہائش گاہ میں فاتحہ خوانی ہوئی اور ان کی میت آبائی علاقے میں پہنچائی گئی۔
محمد اعظم خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی۔
محمد اعظم خان نے 21 جنوری کو نگران وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا، ان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔
محمد اعظم خان ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے، وہ ماضی میں وزیر خزانہ، وفاقی سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور بھی رہے۔
ان کا تعلق چارسدہ کے پڑانگ علاقے سے ہے۔
مرحوم اعظم خان نے پشاور یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری جبکہ لندن لنکولس این سکول سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















