نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے چارسدہ کا مختصر دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ دورے کے دوران سابق نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان (مرحوم) کے حجرے آئے اور ان کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چارسدہ کے گاؤں پڑانگ میں مرحوم سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ جا کر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مرحوم نگران وزیر اعلیٰ کے صاحبزادوں بہرام اعظم خان اور سکندر اعظم خان اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، وہ انتہائی قابل افسر تھے اور نگران صوبائی حکومت میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
صوبے کے موجودہ وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















